18 اکتوبر 2014 - 18:43
ایران کے ساتھ سمجھوتے تک رسائی ضروری ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مشیر جیفری ساچس نے ایران کے ساتھ مذاکرات اور سمجھوتے تک رسائی کو ضروری قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایتارتاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جیفری ساچس نے کہا ہےکہ ایران ایک بڑا ملک ہے اور  یورپ اس کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔ جیفری ساچس نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے ساتھ تعلقات کو اس سے زیادہ کشیدہ بنا کر پیش نہیں کرنا چاہۓ۔  جیفری ساچس نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ یورپ کو ایران کے ساتھ سمجھوتے تک رسائی کی ضرورت ہے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی غلط تصویر پیش نہیں کی جانی چاہۓ۔ اور یہ تصور قائم نہیں کیا جانا چاہۓ کہ ایران کے ساتھ سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲